ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جن کاآزادی میں کوئی کردارنہیں،وہ نئی تاریخ لکھ رہے ہیں ، سونیاگاندھی کااظہارعزم،فرقہ پرست عناصرسے مقابلہ کریں گے

جن کاآزادی میں کوئی کردارنہیں،وہ نئی تاریخ لکھ رہے ہیں ، سونیاگاندھی کااظہارعزم،فرقہ پرست عناصرسے مقابلہ کریں گے

Tue, 28 Dec 2021 21:05:10    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس پارٹی نے 137 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہاہے کہ وہ (بی جے پی) اپنے آپ کو ایسا کردار دینے کے لیے تاریخ کو دوبارہ لکھ رہے ہیں جس کی وہ مستحق نہیں ہیں۔ ہماری پارلیمانی جمہوریت کی بہترین روایات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم ان تباہ کن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن کا تحریک آزادی میں کوئی کردار نہیں تھا وہ آج ملک میں نفرت کا ماحول بنا رہے ہیں۔ نفرت اور تعصب میں جکڑے یہ تفرقہ انگیز نظریات ملک کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کر رہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ یہ نظریات ایک ایسی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس کے لائق نہیں ہے۔ جمہوریت کی روایات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

کانگریس ملک کے لیے ان تباہ کن نظریات سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔سونیا گاندھی نے مزید کہاہے کہ فرقہ پسندانہ نظریات نفرت اور تعصب میں جکڑے ہوئے تھے اور جن کا ہماری تحریک آزادی میں کوئی کردار نہیں تھا، اب ہمارے سماج کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کر رہے ہیں۔ اسی دوران کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بھی یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے ملک میں جمہوریت قائم کی۔

راہل گاندھی نے لکھاہے کہ ہم کانگریس ہیں – وہ پارٹی جس نے ہمارے ملک میں جمہوریت قائم کی اور ہمیں اس ورثے پر فخر ہے۔ کانگریس کا یوم تاسیس مبارک ہو۔ انڈین نیشنل کانگریس آج اپنا 137 واں یوم تاسیس یعنی 28 دسمبر کو منا رہی ہے۔ اس موقع پر پارٹی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈر کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر جھنڈا لہرانے کے لیے سونیا گاندھی نے رسی کھینچی تو جھنڈا ٹھیک سے نہ باندھنے کی وجہ سے نیچے گر گیا۔ تاہم جھنڈا زمین پر نہیں گرا اور بعد میں پرچم لہرائے بغیر قومی ترانہ گایا گیا۔


Share: